Live Updates

صوبے کو کرپشن فری بنانا تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے ، پی ٹی آئی نے غریب لوگوں کو جینے کا حق دیا ، غریبوں نے سیاست میں کرپٹ لوگوں کو سیاست سے آئوٹ کردیا ، ہماری سیاست غریبوں کی بلا تفریق خدمت ہے ، غریب عوام اور تحریک انصاف ایک دو سرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ، تحریک انصاف نے انقلابی اقدامات کرکے علاقے کا نقشہ تبدیل کردیا ، آئندہ بھی غریب لوگ تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے ، اے این پی ، ن لیگ اور جماعت اسلامی ترقی کے دشمن قوتیںہیں ، جبکہ تحصیل کبل کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے تحصیل ناظم ہیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹرامجد کا صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 21:01

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ صوبے کو کرپشن فری بنانا پاکستان تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے ، پاکستان تحریک انصاف نے غریب لوگوں کو ان کو جینے کا حق دیا ، جبکہ غریبوں نے سیاست میں کرپٹ لوگوں کو سیاست سے آئوٹ کردیا ہے ، ہماری سیاست غریبوں کی بلا تفریق خدمت ہے ، اور ہم نے ایک فیصد لوگوں کو ننانوے فیصد لوگوں پر اپنی مرضی مسلط کرنے ، خان خوانین کو سیاست سے آئوٹ کردیا ہے ، غریب عوام اور تحریک انصاف ایک دو سرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ، تحریک انصاف نے انقلابی اقدامات کرکے علاقے کا نقشہ تبدیل کردیا ہے ، آئندہ بھی غریب لوگ تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے ، اے این پی ، ن لیگ اور جماعت اسلامی ترقی کے دشمن قوتیںہیں ، جبکہ تحصیل کبل کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی کے تحصیل ناظم ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو ڈاگے میں صحت انصاف کارڈز کی تقسیم کے موقع پر ایک بڑی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے منصوبے عوام کی بہتر مفاد میں ہیں ، تحریک انصاف عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے مخلصانہ اقدامات اٹھارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہمیں افسوس کیساتھ یہ کہناپڑرہا ہے کہ مڈل سکول ڈاگے کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی غلط بیانی کررہی ہے اور جھوٹ کا سہارا لیکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے ، حالانکہ یہ دو ہزار چودہ ، پندرہ اے ڈی پی میں موجود ہے، جو ہمارے ترقیاتی کاموں کا حصہ ہے ، انہوں نے کہاکہ جھوٹ کا سہارا لینے والوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، اب وہ حواس باختہ ہوکر ہمارے منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ، ان کی کرپشن اور بد عنوانی کی داستان زبان عام ہے ، غریبوں کے حقوق پر ڈاکو?ں کی طرح ڈاکہ ڈالاگیا اور ان کرپشن زدہ لوگوں نے عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ، ان کے جھوٹ اور فریب کی ایک لمبی داستان ہے ، غریبوں کے ووٹوں پر سیاست کرنے والے خان خوانین کے خلاف ہم نے آواز بلند کررکھا ہے ، اور اب غریب عوام ان قوتوں کے خلاف متحدہورہے ہیں ، کیونکہ ہماری آبادی کے ننانوے فیصد غریبوں پر مشتمل ہے اور ایک فیصد یہی خان خوانین ہے جو ننانوے فیصد لوگوں پر اپنی مرضی مسلط کیا کرتے تھے ، اب ایسا نہیں ہوگا ، انہوں نے کہاکہ صحت انصاف کارڈ تحریک انصاف کا ایک بہت بڑاکارنامہ ہے اور ہم ان کارڈز کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنارہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات