ایدھی سینٹرمیں ڈکیتی کے ملزم کی فیصل ایدھی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

اتوار 12 مارچ 2017 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) ایدھی سینٹر میٹھادر میں ڈکیتی کے ملزم نے عدالت کے باہر فیصل ایدھی کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دے دیں۔

(جاری ہے)

مرحوم عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ میٹھادر آفس میں ڈکیتی کے مرکزی ملزم جمشید نے سٹی کورٹ میں پیشی کے بعد انہیں دھمکیاں دیں کہ اگر وہ مقدمے سے الگ نہ ہوئے تو وہ ہر قسم کے نتائج بھگتنے کے لیے تیاررہیں۔

فیصل ایدھی نے کہاکہ انہیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان کے حوالے سے تحفظات ہیں، میٹھادر آفس میں ملزم جمشید نے ساتھیوں کے ساتھ کروڑوں روپے کی چوری کی تھی اور تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔ اس کے بعد فیصل ایدھی نے جان کا خطرہ محسوس کرتے ہوئے سٹی کورٹ تھانے میں تحفظ کی درخواست جمع کرادی ہے۔

متعلقہ عنوان :