کامونکے، تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل سوار دو نوجوان گرکر گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق

واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون کی حالت غیر ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

اتوار 12 مارچ 2017 20:51

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) تیز رفتار ی کے باعث موٹر سائیکل سوار دو نوجوان گرکر گاڑی کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ صبح گوجرانوالہ بہاری کالونی کا محنت کش بتیس سالہ صیام اپنے ساہیوال کے دوست چوبیس سالہ وسیم کے ہمراہ داتا دربار لاہور سے سلام کرکے موٹر سائیکل نمبرSTL/8476پر واپس گوجرانوالہ جارہے تھے کہ موڑ ایمن آباد کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث اُنکی موٹر سائیکل ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور دونوں لاہور کی جانب جانے والی سڑک پر گرگئے اور کار نمبرLEA/7191نے اُنہیں بُری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں صیام اور وسیم شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ایمن آباد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد دونوں متوفیان کی نعشیں اُنکے لواحقین کے حوالے کردیں ہیں۔دریں اثناء واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے سے شادی شدہ خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔بتایاگیا ہے کہ گذشتہ روز شیش محل روڈ کی پچیس سالہ الفت بی بی گھر میں کپڑے دھور ہی تھی کہ واشنگ مشین سے کرنٹ لگنے سے اُسکی حالت بگڑ گئی۔الفت بی بی کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔