خیبرایجنسی کے تمام کمیونل اساتذہ کو بندتنخواہوں کی فوری ادائیگی اور خالی آسامیوں پر ایڈجسٹمنٹ بحال کی جائے،نصیرشاہ

اتوار 12 مارچ 2017 20:22

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) تحصیل جمرود میں کمیونل اساتذہ کا اجلاس زیرصدارت اے ٹی اے خیبر نصیرشاہ اور صادق احمد منعقد ہوا جس میں خیبرایجنسی کے تمام کمیونل اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میںکمیونل اساتذہ نے نو ماہ سے بند تنخواہوں پرحکومت کے اس اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بندش سے کمیونل اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں جس سے ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے یہ اقدام اساتذہ کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری طرف اے ای او خیبرخالی آسامیوں پر کمیونل اساتذہ کا ایڈجسٹمنٹ پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جوکہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کی باربار احتجاج کرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے گورنرخیبرپختو ن خواہ ،ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرایجنسی کے تمام کمیونل اساتذہ تنخواہوں کی فوری ادائیگی کی فراہمی اور پی ایس ٹی اسامیوں پر ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنائی جائے بصو رت دیگر کمیونل اساتذہ فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہو جائے گے۔

متعلقہ عنوان :