شکارپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 314 کلو گرام چرس برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 12 مارچ 2017 20:21

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) شکارپور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 314 کلو گرام چرس برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی شکارپور ذیشان صدیقی نے اپنی آفیس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تاج سی این جی کے قریب اور ٹی وی بوسٹر کے قریب الگ الگ جگھون پر کاروائی کرتے ہوئے دو مزدا ٹرک جن میں سے 314کلو گرام چرس اور دوسری مزدا ٹرک سے 249کلو گرام چرس برآمد کرکے چار ملزمان امین اللہ ولد سعاداللہ ،محمد خیر ولد عبدالخیرجبکہ دوسری مزدا ٹرک سے عبدالحکیم ولد رائچ اور نسیم ولد عبدالحکیم کو گرفتار کرلیا ہے جو کوئیٹہ بلوچستان سے کراچی اور سکھر جا رہے تھے ایس ایس پی نے مزیدکہاکہ انکے خلاف متعلقہ قانون کے مطابق اسٹورٹ گنج تھانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید کاروائی جاری ہے جبکہ صبح کے قت جب کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت برآمد چرس کی تعداد دگنی بتائی گئی تھی جو بعد میں ایس ایس پی نے 563کلو گرام جو 14 من اور تیںکلو بنتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :