خیبرایجنسی کے کمیونل اساتذہ کوتنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ

اتوار 12 مارچ 2017 20:11

جمرود۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں کمیونل اساتذہ کا اجلاس زیرصدارت اے ٹی اے خیبر نصیرشاہ اور صادق احمد منعقد ہوا جس میں خیبرایجنسی کے تمام کمیونل اساتذہ نے شرکت کی۔اجلاس میںکمیونل اساتذہ کی تنخواہیں نو ماہ سے بند ہونے پر غم و غصے کا اظہار کہا گیا ، اجلاس میں کہا گیا کہ تنخواہوں کی بندش سے کمیونل اساتذہ اور ان کے اہل خانہ کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، ان کے گھروں کے چولہے بجھ گئے ہیں اور نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے ،یہ اقدام اساتذہ کی معاشی قتل کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری طرف اے ای او خیبرخالی آسامیوں پر کمیونل اساتذہ کی ایڈجسٹمنٹ پر ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جوکہ انتہائی ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے کہاکہ اساتذہ کے باربار احتجاج کرنے کے باوجود حکومت کی طرف سے کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے گورنرخیبرپختو نخوا ،ایڈیشنل سیکرٹری فاٹا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن فاٹا سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرایجنسی کے تمام کمیونل اساتذہ کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور پی ایس ٹی اسامیوں پر ایڈجسٹمنٹ کو یقینی بنایا جائے بصو رت دیگر کمیونل اساتذہ فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :