تربت میں چیک پوسٹ کے قریب دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی

اتوار 12 مارچ 2017 19:21

تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) تربت میں چیک پوسٹ کے قریب دستی بم حملے میں 4 افراد زخمی ہو گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تربیت میں سینما چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حملے کی جگہ کے قریب ہی چیک پوسٹ بھی واقعہ ہے ۔ اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :