پاکستان تحریک انصاف بونیر نے قومی اسمبلی میں مراد سعید کے ساتھ پیش آنیوالے واقعے کیخلاف سواڑی بازار میں احتجاجی مظاہر ہ

اتوار 12 مارچ 2017 19:20

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف بونیر نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے خلاف بونیر کے مرکزی بازار سواڑی میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا ،مظاہرین بونیر شانگلہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا ،بعدازاں مظاہرین نے سواڑی چوک سے کالج مسجد تک احتجاجی واک کیا ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر ریاض خان ،امیر الامان خان ،راج ولی خان،ڈاکٹر لیاقت میاں معین الدین باچا ،سالار جہان ،شیرخان بونیری،ناصر عباس ،راج ولی خان ،فخر جہان اور دیگر مقررین نے کہا کہ عمران خان کی نواز شریف کے چوریوں اور کرپشن کے خلاف آ واز اٹھانے پر حکومتی اراکین شدید بے چینی کے شکار ہو چکے ہے ،لیگی ایم این اے جاوید لطیف نے مراد سعید کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے وہ پحتون قوم کے لئے انتہائی دردناک ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکن گھٹیا سیاست اور گندی زبان کی سیاست نہیں کرتے ،نواز شریف اور اسکے خواریوں نے جو لب وہ لہجہ استعمال کرنا شروع کیا ہے ،ہم اسکی بھر پور مذمت کرتے ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر جاوید لطیف کے رکنیت کو ختم کرے ۔پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر عمران خان کی کال پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہے ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے کار کنوں نے گو نواز گو اور گلی گلی میں شور ہے نواز شریف چور ہے کے نعرے لگائے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ہو نے والی نارواسلوک برداشت نہیں کریں گے ۔انہوںنے بونیر مردان روڈ پر غیر قانونی ٹول پلازوں کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،بعدمیں مظاہرین پر امن طور منتشر ہوگئے ۔