پاکستان میں ہندوئوں اور اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی 11اگست کو اقلیت کا دن منانے کا اعلان کیا گیا

سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی ہندو برادری کے وفدسے ملاقات،گفتگو

اتوار 12 مارچ 2017 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہولی کے تہوار خوبصورت رنگوںسے بھری خوشیوں مساوات ، رواداری، امن و سلامتی، بھائی چارہ اور احترام انسانیت کا سبق دیتا ہے۔ ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان میں ہندو?ں اور اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کی اور پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہی 11اگست کو اقلیت کا دن منانے کا اعلان کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہولی کے تہوار کے دن پر ہندو برادری کو مبارکباد دیئے جانے کے سلسلے میں وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ گرونانکاور گردوارہ پنجا صاحب کی تزئین و آرائش بھی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہو ئی ،۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں بین المذاہب وزارت بنائی اور اقلیتوں کو صحت و تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں میں خصوصی طور پر مراعات و سہولیات دیں ہندو اور دیگر اقلیتیں ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آتشی ، پیار و محبت ، بھائی چارہ انسانی حقوق اور اقلیت کے حقوق کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے آئندہ دور حکومت میں اقلیت برادری کو مزید سہولیات اور ملازمتیں فراہم کرے گی اور یہ بات بھی یکارڈ پر ہے کہ پی پی کے دور میں کسی بھی اقلیت کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی گئی اور نہ ہی ہم کسی کو ناانصافی کرنے کی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری نے صحت، تعلیم ، انجینئرنگ ، زراعت ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔