نواب شاہ:آنے والے الیکشن میں سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا صفایا ہوجائے گا،پیر صدر الدین شاہ راشدی

صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے فیصلے باہر ہوتے ہیں پیپلز پارٹی صرف سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے،وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی اور صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا افتتاحی تقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 18:22

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی اور صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے فیصلے باہر ہوتے ہیں پیپلز پارٹی صرف سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے آنے والے الیکشن میں سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا صفایا ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار نواب شاہ کے قریب دولت پور میں نجی آئل کمپنی کے ڈپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت نام کی چیز نظر نہیں آرہی ہے ہر کوئی اپنے مفادات کے پیچھے لگا ہوا ہے آج بھی سندھ کی حالت وہی ہے جو دس سال پہلے تھی پیپلز پارٹی کی حکومت اور وزراء صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں جو زیادہ بولے گا اسی اتنا ہی بڑا عہدہ ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ، سیہون سمیت اندروں سندھ میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں میں اڑا دئے مگر عوام کو کیا سہولیات ملی وہ سب کے سامنے ہیں آج بھی سڑکیں ٹوٹی ہوئی گٹر ابلتے ہوئے نظر آرہے ہیں صحت و تعلیم کا نظام تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے مگر حکومت سب ٹھیک ہے کے راگ الاپ رہی ہے۔ وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشد ی نے کہا کہ یہاں سب پیروں، فقیروں، گدی نشینوں اور بڑے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات ہے عام آدمی کی زندگی کی کسی کو پروا نہیں ہر ایک کو اپنی حفاظت خود کرنی چائیے آنے والے وقت بہت خراب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ سے پیپلز پارٹی میں جانے والے افراد پہلے ق لیگ میں گئے وہاں سے دوسری پارٹی میں گئے اب اپنے مفادات کے لئے پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے ہیں انہیں سب جانتے ہیں ۔پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہاکہ بزرگ کی پیشن گوئی ہے کہ پگارا خاندان کو اقتدار ملے گا اس وقت کا انتظار کریں۔پانامہ کے فیصلے کے حوالے سے کہاکہ سب کی نظریں اس پر ہیں فیصلہ آنے دیں پھر دیکھتے ہیںکیا ہوتا ہی