نواب شاہ:بااثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے خاتون اور دو سالہ بچی کو اغواء کرلیا

گاؤں مہر علی جمالی کے رہائشی دلدار کی بیوی اور دو سالہ بچی کے اغوا پر شوہر اور گاؤں کے مکینوں کا شدید احتجاج،پولیس نے بھی کاروائی سے انکار کر دیا

اتوار 12 مارچ 2017 18:22

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی کے ووٹراپنوں کا شکار ہوگئے بااثر وڈیرے اور اس کے ساتھیوں نے خاتون اور دو سالہ بچی کو اغواء کرلیا شوہر اور گاؤں کے مکینوں کا شدید احتجاج پولیس نے بھی کاروائی سے انکار کردیا ہم غریب ہیں اس لئے کوئی ہماری نہیں سنتا متاثرین ۔اس سلسلے میں کھڈہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گاؤں مہر علی جمالی کے رہائشی دلدار جمالی نے یونین آف جرنلسٹ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سات روز قبل پانچ مسلح افراد زبردستی اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی 24 سالہ نجمہ اور دو سالہ بچی رخسار کو اغواء کرکے فرار ہوگئے جس کی رپورٹ درج کرائی گئی مگر تاحال ایک بھی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے پولیس بھی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں اور ملزمان کھلے عام قتل کرنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملزمان بااثر وڈیرے ہیں پولیس نے ان کے خلاف کاروائی سے انکار کردیا ہے جبکہ ہم پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں جنہوں نے ووٹ لئے وہ بھی ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں غریبوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے صرف ووڈیروں اور جاگیرداروں کی سنی جاتی ہیں غریبوں کو ہاؤس کے دروازے تک بھی جانے نہیں دیا جاتا ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بیوی اور بچی کو اغواء کرنے والے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں اور ہمیں کیس ختم کرنے اور قتل کرنے کی دہمکیاں دے رہے ہیں انہوں نے آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری اور بختاور بھٹو زرداری سے مطالبہ کیا کہ ان کی بیوی اور بچی کو بازیاب کرایا جائے اور پیپلز پارٹی کے بااثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ غریب ووٹروں کو پیپلز پارٹی پر اعتماد قائم رہ سکے بصور ت دیگر ہم زرداری ہاؤس کے سامنے اپنے آپ کو آگ لگا لیں گے اس موقع پر گاؤں کے مکینوں نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

دوسری جانب پولیس سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ اغواء کی ایف آئی آر درج ہوئی ہے تاہم یہ اغوا ء نہیں ہے بلکہ خاتون اپنی بچی کو ساتھ لے کر اپنی مرضی سے گئی ہے

متعلقہ عنوان :