ن) لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں‘ جاوید لطیف کے پیچھے میاں صاحب کا ہاتھ ہے ‘ انتظار کر رہاہوں کہ نواز شریف جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لیں گے ‘ اگر پی ٹی ائی کا کوئی رکن ایسی حرکت کرتا تو اسے پارٹی سے نکال دیتا‘ نواز شریف کو جب دیکھیں سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں ‘سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں بنتیں ‘ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں ‘ خیبر پختونخوا کی پولیس پاکستان کی مثالی پولیس بن چکی ہے ‘ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتال نجی ہسپتالوں کا مقابلہ کریں گے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
اتوار 12 مارچ 2017 18:20
(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہے کہ ایک ہسپتال جس کا قاضی حسین احمد نے 2002ء میں سوچا آج اس کے افتتاح کا حصہ بنوں۔ قاضی حسین احمد سے میری دوستی تھی۔ ہمارے خیالات ملتے تھے قاضی حسین احمد کرپشن کے خلاف تھے۔ پاکستانیوں کوخوددار دیکھنا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد سے صرف فضل الرحمن سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا نواز شریف کو جب دیکھیں سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں۔ سڑکیں اور پل ے سے قومیں نہیں بنتیں۔ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں۔ ملک میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال بننے چاہئیں تھے عمران خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہسپتالوں کے نظام کو بہتر کیا۔ محکمہ پولیس اور ہسپتالوں میںمیرٹ پر سلیکشن ہونی چاہیے۔ خیبر پختونخوا پولیس پورے پاکستان کی مثالی پولیس بن چکی ہے۔ کے پی کے میں 50 فیصد غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جرمنی اور جاپان میں انسانوں پر سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ 10 سال میں سپر پاور بن گئے۔ خیبر پختونخوا میں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی۔ خیبر پختوان میں سب سے زیادہ تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال تک کے پی کے میں تمام غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سارے پاکستان میں خیبر پختونخوا کی پولیس کا چرچا ہو رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری ہسپتال نجی ہسپتالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کوشش ہے کہ اگلے سال تک کے پی کے میں سب لوگوں کو صحت کارڈ جاری کر دئیے جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ (ن) لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ جاوید لطیف کے پیچھے میاں صاحب کا ہاتھ ہے۔ انتظار کر رہا ہوں کہ نواز شریف کب جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی رکن ایسی حرکت کرتا تو اسے پارٹی سے نکال دیتا۔ …(رانا)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.