اضافہ شدہ

کٹھ پتلی انتظامیہ حریت رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کررہی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس پلوامہ میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال کی گئی

اتوار 12 مارچ 2017 18:20

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کو جموںکشمیر پر اسکے جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رہا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مختلف جیلوں میں نظر بند آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ انتظامیہ عدالتی احکامات کے باوجود نظر بندوں کو رہا نہیں کر رہی ۔عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے صدر میر واعظ عمرفاروق کی صدارت میں سرینگر میں منعقدہ ایک اجلا س میںآزادی پسند رہنمائو ںکی پر امن سیاسی سرگرمیوں پر پابندی ، پر امن مظاہروں میں رکاوٹین ، پیلٹ بندوقوں کے مسلسل استعمال ، قتل ، تشدد ، گرفتاریوں اور جبر و استبداد کے دیگر بھارتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی۔

(جاری ہے)

میر واعظ عمر فاروق نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کشمیریوںپر زور دیا کہ وہ تحریک آزادی کے اس نازک موڑ پر اپنی صفوںمیں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ دشمن کے مذموم منصوبوںکی ناکام بنایا جاسکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش ، بلال صدیقی، حکیم عبدالرشید اور دیگر نے آج پلوامہ میں شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزورنے کے لیے انکی نئی نسل کو جاں بوجھ کر نشانہ بنارہا ہے۔

دریں اثنا بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ میںآج چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی ، تمام دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ضلع کے علاقے ٹہاب میں لوگ احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

فوجیوں نے دو مظاہرین سمیت چار نوجوانوں کو جمعرات کے روز پلوامہ کے علاقے پدگام پورہ میںشہید کر دیا تھا۔ ادھر کشمیری نمائندے سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 34ویں اجلاس کے موقع پر مذہبی حقوق سے متعلق عالمی ادارے کے خصوصی نمائندے احمد شہید کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے عائد مذہبی پابندیوںکے بارے میں آگاہ کیا۔