چیچہ وطنی ، ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نعشیں گائوں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

اتوار 12 مارچ 2017 18:11

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ایک ہی خاندان کے تین افراد کی نعشیں نواحی گائوں 168/9-Lمیں پہنچنے پر کہرام مچ گیاجبکہ ڈرئیوار کی نعش چک 27/11-Lمیں پہنچا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روزنواحی گائوں 168/9-Lکے رہائشی عبدالحکیم کا خاندان سوزوکی پک اپ نمبرSLB-1123پر اپنے گائوں سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ راستہ میں سمندری کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر سے سوزوکی پک اپ میں سوار عبدالحکیم کے دو بیٹے 26سالہ عثمان غنی ۔

محمد احمد اور بیوی مو قع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بیٹا مجاہد ،بہو اور چار سالہ پوتا شدید زخمی ہو گئے ۔سوزوکی ڈرائیور محمد احسان سکنہ 27/11-Lبھی موقع پر جاں بحق ہو گیا۔زخمیوں کو فیصل آباد ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔