مردم شماری میں دوہری شہریت،بےگھرافرادکاڈیٹابھی اکٹھاکیاجائیگا،مریم اورنگزیب

مردم شماری کااصل بجٹ18.5ارب رکھاگیا،مردم شماری کاپہلامرحلہ 15مارچ تا 15اپریل تک جاری رہیگا،وزیرمملکت برائے اطلاعات کی پریس کانفرنس،مردم شماری میں دولاکھ فوجی حصہ لیںگے،مردم شماری کیلئےغلط ڈیٹادینےوالوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی،ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 مارچ 2017 17:39

مردم شماری میں دوہری شہریت،بےگھرافرادکاڈیٹابھی اکٹھاکیاجائیگا،مریم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ2017ء) : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مردم شماری کااصل بجٹ 18.5ارب رکھاگیاہے۔مردم شماری کاپہلامرحلہ 15مارچ سے 15اپریل کے درمیان ہوگا۔دوسرامرحلہ 25اپریل تا25مئی جاری رہے گا۔پاکستان کی تاریخ میں 5بارمردم شماری کی گئی ہے۔انہوں نے آج ڈی جی آئی ایس پی آرکے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 1998ء کے بعداب مردم شماری ہونے جارہی ہے۔

ماضی میں مردم شماری نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں۔مردم شماری کرواناحکومت کی آئینی ذمہ داری ہے۔مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کروانے پراتفاق کیاگیا۔مردم شماری کے دوران دوہری شہریت رکھنے والوں کابھی اندراج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے درست اعدادوشمارفراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔

(جاری ہے)

مردم شماری کے دوران گھرگھرجاکراعدادوشمارکیے جائیں گے۔

بے گھرافرادسے متعلق بھی ڈیٹااکٹھاکیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری اور دیہی آبادی کاتناسب جبکہ آبادی میں مرداور خواتین کے تناسب کااعلان بھی فوری کردیاجائیگا۔فارم اے میں خواجہ سراؤں اور ڈس ایبلزکوشامل کیاجائیگا۔اس موقعہ پرترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے۔1998ء میں مردم شماری ایک فیزمیں ہوئی تھی۔

جس میں پاک فوج کے 50ہزارنوجوانوں نے حصہ لیاتھا۔لیکن اس بارمردم شماری 2فیزمیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں دولاکھ فوجی حصہ لیں گے۔ہربلاک میں ایک فوجی جوان عملے کیساتھ تعینات ہوگا۔انہوں نے کہا کہ غلط ڈیٹادینے والوں کیخلاف کاروائی کی جائیگی۔مردم شماری میں فوج کااپنافارم بھی ہوگا۔پاک فوج شفاف مردم شماری کیلئے ہرطرح کی سکیورٹی فراہم کرے گی۔ اگرکوئی گھرمردم شماری سے رہ جائے توتمام شہری مردم شماری سے متعلق 080057574نمبرپرتفصیلات دے سکتے ہیں۔