Live Updates

ن لیگ کے ایک ایم این اے کانام لینابھی توہین سمجھتاہوں،عمران خان

انتظارکررہاہوں کہ نوازشریف کب مرادسعیدسےمعافی مانگیں گے،اورجاویدلطیف کواسمبلی سے باہرنکال پھینکیں گے،کاروائی نہ کی توسمجھوں گاکہ نوازشریف اس کے پیچھے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کاتقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 مارچ 2017 17:16

ن لیگ کے ایک ایم این اے کانام لینابھی توہین سمجھتاہوں،عمران خان
نوشہرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ نوازشریف انتظارکررہاہوں کہ کب مرادسعیدسے معافی مانگیں گے،اور جاویدلطیف کواسمبلی سے باہرنکال پھینکیں گے،نوازشریف نے کاروائی نہ کی توسمجھوں گاکہ وہ اس کے پیچھے ہیں، ن لیگ کے ایک ایم این اے کانام لینابھی توہین سمجھتاہوں،قاضی حسین سے پوچھا کہ فضل الرحمن سے کیسے الائنس کرلیا،توکہتے کہ انسانوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے آج نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین احمداور میرے خیالات ملتے جلتے تھے۔قاضی حسین احمدبھی ایساپاکستان بناناچاہتے تھے تواپنے پیروں پرکھڑاہو۔فضل الرحمن میر ے اور قاضی حسین احمدکے درمیان اختلافات کی وجہ تھے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے جوہسپتال قاضی حسین احمدنے 2002ء میں سوچاتھا وہ آج بن گیاہے۔

(جاری ہے)

قاضی حسین سے پوچھا کہ فضل الرحمن سے کیسے الائنس کرلیا،توکہتے کہ انسانوں سے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔

عمران خان نے کہاکہ نوازشریف کوجب دیکھوسڑکوں کاافتتاح کررہے ہوتے۔سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں بنتی۔اگر اس طرح قومیں بنتی توجاپان اور جرمنی کوجنگ عظیم دوئم کے بعدتباہ ہوجاتے۔کیونکہ وہاں سب پل اور سڑکیں تباہ ہوگئیں تھیں۔لیکن جرمنی اور جاپان قوم پرپیسہ خرچ کرکے سپرپاوربن گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال بننے چاہئیں تھے۔

ہم نے مثالی پولیس کانظام بنایاہے،جسکی وجہ سے خیبرپختونخواہ میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔خیبرپختونخواہ کے ہسپتالوں کابھی جلدپورے ملک میں چرچاہوگا۔عمران خان نے کہاکہ ن لیگ کے ایک ایم این اے کانام لینابھی توہین سمجھتاہوں۔جاویدلطیف نے مرادسعیدکے گھروالوں اور خواتین کوگالیاں دیں۔ نوازشریف انتظارکررہاہوں کہ کب مرادسعیدسے معافی مانگیں گے،اور جاویدلطیف کواسمبلی سے باہرنکال پھینکیں گے،نوازشریف نے کاروائی نہ کی توسمجھوں گاکہ وہ اس کے پیچھے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات