پتو کی ،اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، گیس ریفلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

اتوار 12 مارچ 2017 17:11

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر پتو کی محمد شاہ رخ نیا زی کا چھا پہ گیس کی ریفلنگ کرنیوالا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیاجبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتو کی کو اطلاع ملی کہ نا روکی رو ڈ پر محمد اشفا ق اور تنویر غیر قانونی طور پر گا ڑیوں میں گیس کی ریفلنگ کر رہے ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر پتو کی نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ایک ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا محمد اشفا ق موقع سے فرار ہو گیا سٹی پولیس پتو کی نے اسسٹنٹ کمشنر کی رپو رٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :