میرپور کے شہریوں کے ساتھ ماضی میں کئے استحصال کا مکمل ازالہ کیا جائیگا ‘انتخابات میں وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے ‘سیکٹر ایف ون کے لوگوں نے جو پیار دیا وہ ہمیشہ یاد رکھوںگا سوئی گیس کا حصول سب کا حق ہے جلد اہلیان میرپور کو خوشخبری دونگا

وزیر سپورٹس و کلچرل چوہدری محمد سعید کی وفد سے بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 16:51

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) وزیر سپورٹس و کلچرل ،ایم ڈی اے، ایم ڈی ایچ اے آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر چوہدری محمد سعید نے کہا ہے کہ میرپور کے شہریوں کے ساتھ ماضی میں کئے گئے استحصال کا مکمل ازالہ کیا جائے گا انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں گے سیکٹر ایف ون کے لوگوں نے مجھے جو پیار دیا وہ ہمیشہ یاد رکھوںگا سوئی گیس کا حصول سب کا حق ہے جلد اہلیان میرپور کو خوشخبری دونگا ان خیالات کااظہار انہوںنے (ن) لیگ سیکٹر ٹریٹ میں گلفراز نذیر کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا چوہدری محمد سعید سے ملاقات کرتے ہوئے گلفراز نذیر سمیت محمد نجیب ،ماسٹر حسین، محمد ریاض و دیگر شامل تھے نے چوہدری محمد سعید کی میرپور میں ترقیاتی سکیموں کے جال بچھانے ،سوئی گیس کی فراہمی ،ایم ڈی اے میں اصلاحات لانے کے اقدامات کی تقریب کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان سیکٹر ایف ون نے ان کو انتخابات میں بھاری اکثریت دلاتے ہوئے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے سیکٹر ایف ون کے رہائشیوں کی اکثریت متاثرین منگلاڈیم ہے لیکن ان کی قربانیوں کے بدلے انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے سوئی گیس کی سہولت کچھ علاقے کو میسر ہے جبکہ باقی مانند ہ بالخصوص سیکٹر ایف ون پارٹ سیکنڈ کے لوگ اس سے محروم ہیں یہاں نہ پانی نہ پانی اور نہ ہی سڑکوں کی سہولیات میسر ہیں لوگ پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں 30سال قبل یہ سیکٹر آباد ہوا لیکن بنیادی سہولیات سے محروم ہے ہمارے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لئے بے روزگاری کی زندگی گزاررہے ہیں گلفراز نذیر کی بریفنگ کے بعد وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے کہا کہ ہم پوری طرح علاقے کے مسائل سے آگاہ ہیں آپ نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے جلد ان کا حل کرینگے ۔

کسی کو مایوس نہیں ہونے دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :