دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا،بچے کھچے دہشت گرد بھاگتے ہوئے وارداتیں کررہے ہیں، بلیغ الرحمن

کراچی ہو یا خیبر پختونخوا،جنوبی ہو شمالی وزیرستان اب ہر جگہ امن کی فضاء قائم ہو چکی ہے، ہمارے دور میں توانائی کا خاتمہ ہوگا، تقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 16:32

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) قائداعظم سولرپارک بہاولپورپربڑی تنقید کرنے والوں کو پتہ ہوناچاہیے کہ آئندہ چندسالوں میں یہ دنیا کاسب سے بڑاسولرانرجی پارک ہوگا۔وزیرمملکت تعلیم وووکیشنل ٹریننگ انجینئر بلیغ الرحمن نے بہاولپور میں پہلی بڑی اورجدید ترین ٹرانسفارمرزمرمت ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ توانائی بحران کے خاتمے اوربجلی کی تسلسل کے ساتھ ارزاں نرخوں پرفراہمی کے لئے ہماری حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے تاکہ ماضی کے مہنگی بجلی پیداکرنے والے منصوبوں کی طرح نہیں بلکہ وافراورسستی بجلی مہیاکی جاسکے ۔

ماضی میں تھرمل بجلی کے ایسے یونٹس لگانے کے معاہدے ہوئے جوتیل سے چلتے تھے جبکہ یہ منصوبے صرف تیل پیداکرنیوالے ممالک کیلئے ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت دیامیر اوربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے مکمل فنانسنگ مہیاکررہی ہے اورایسے تمام منصوبے جو2018میں مکمل ہونے ہیں ان پربھی پوری توجہ اورضرورت کے مطابق فنڈزفراہم کرکے ان منصوبوںکو بھی مکمل کیاجارہاہے جوہمارے اقتدار کی مدت کے بعد مکمل ہوں گے ۔

لیکن ہم ان منصوبوں کی فنڈنگ اپنے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک کی ترقی اورعوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کیلئے کررہے ہیں ۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ ہمارے اقتدار میں آنے کے وقت ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی ایسا بھی ہواکہ بہاولپورمیں تین گھنٹے بجلی مہیا کی گئی لیکن اب صرف تین گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے اوریہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کاثبوت بھی ہے۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے کراچی ہویاکے پی کے یاوزیرستان اب ہرجگہ امن قائم ہوگیا ہے ،بچے کھچے دہشت گردی بھاگتے ہوئے وارداتیں کررہے ہیں ان کی بھی انشاء اللہ سرکچل رہے ہیں ۔بلوچستان کے علاقوں میں شورش ختم ہوچکی ہے ،جرائم اوردہشت گردی کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اورجلد ہی یہ بھی انشاء اللہ ختم ہوجائیں گی ۔وزیرمملکت نے کہاکہ ہماری حکومت نے تعلیم پرپوری توجہ مرکوز کررکھی ہے پنجاب میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعدادمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23فیصدکمی ہوگئی ہے اسی طرح دوسرے صوبوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بہترہورہی ہیں ۔

فنی تعلیم پرتوجہ دینے کی وجہ سے اورنیوٹیک ودیگرفنی تعلیمی اداروں میں نئے کورسز اورجدید مہارتوں کی تربیت کی وجہ سے ایسے ہنر من تیارہوکردستیاب ہوں گے جونہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک جاکرکروڑوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پاک چین اکنامک کاریڈور نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اس خطہ کے لئے بھی گیم چینجر منصوبہ ہے ۔اس کی وجہ سے ملک میں بھاری سرمایہ کاری آرہی ہے،روزگارکے وسیع مواقع پیداہورہے ہیں ۔نیا معاشی بلاک بن رہاہے اوراس سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارے ملک پاکستان کو ہی ہوگا

متعلقہ عنوان :