پارلیمٹ میں آئے روز بدمزدگی جہوری رویے کے منافی ہے، چوہدری پرویز الٰہی

حکمران جماعت کے اکابرین کو صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ، سابق وزیراعلیٰ

اتوار 12 مارچ 2017 16:32

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2017ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز اِلٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اخلاقیات سے عاری ہیں ، پارلیمنٹ میں آئے روز بدمزگی کے واقعات جمہوری روئیے کے منافی ہے ۔ حکمران جماعت کے اکابرین کو صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ پانامہ لیکس کا فیصلہ جب بھی آئے لیکن وزیراعظم اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوبیٹھے ہیں ۔

اِ ن خیالات کا اظہارانہوں نے مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ ضلع اوکاڑہ کے عہدیداروں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ چوہدری پرویز اِلٰہی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی آڑ میں کرپشن کا گراف جس تیزی کے ساتھ سامنے آیاہے اور جس طرح حکمرانوں نے کسانوں ، محنت کشوں کے حقوق کو پامال کرکے ترقی کے نام نہاد دعوے کئے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں ماضی کے مقابلے میں آج بھی بے روزگاری اور مفلسی کئی گنا بڑھ چکی ہے ، ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنے کی بجائے حکمرانوں کے اثاثوں کی صورت میں سامنے آرہے ہیں ۔

یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں غریب غریب تراور امیر امیر تر ہوتاجارہاہے ۔وزیر خزانہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے بجٹ خسارہ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور نعرے عوام کے لگاتے ہیں ۔ ملک کے ساتھ اب بہت مذاق ہوچکاہے ، مسلم لیگ (ن) جب بھی اقتدار میں آئی ہے اس نے ہمیشہ آمرانہ رویہ اختیارکرکے حقائق سے بآلاتر ہوکر عوام کش فیصلے کئے ہیں جس کے نتیجہ میں پنجاب کی صورتحال سب کے سامنے ہے ۔

مختلف شعبہائے زندگی کے لوگ آئے روز بینر اُٹھائے سڑکوں پر احتجاج کرتے ہیں لیکن اُن کی شنوائی کرنے کو کوئی تیار نہیں ۔اِنشاء اللہ اس سیاہ دور کا انجام بہت قریب ہے ، مسلم لیگ (ق) آئیندہ عام اِنتخابات میں بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی اور ملک کی ترقی میں ایک بار پھر اہم کردار ادا کریگی

متعلقہ عنوان :