کوئی دھرنا معنی خیز نہیں ،مسلم لیگ (ن) کسی تحریک سے نہیں ڈرتی ‘ قوم قائد میاں نوازشریف کے ساتھ تھی عوام کی خدمت کرنے والوں کودھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے

مسلم لیگی مظفر آباد کے رہنماء طفیل سیاف کی بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 16:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) مسلم لیگی رہنماء طفیل سیاف نے کہاہے کہ کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی بھی تحریک سے نہیں ڈرتی ،ْ عدلیہ کاہرفیصلہ مسلم لیگ (ن) خوشی کے ساتھ قبول کرے گی ،ْ عدلیہ کاہرفیصلہ سچائی پرہوتا ہے ،ْ الزامات کی بنیاد پر نہیں ، قوم نے دیکھ لیا ہے کہ حکومت بننے کے آغاز سے ہی دھرنوں کی سیاست کاآغاز کیاگیامگر اییک بھی دھرنا کامیاب نہیں ہوا کیونکہ قوم قائد میاں نوازشریف کے ساتھ تھی عوام کی خدمت کرنے والوں کودھرنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے ،ْ یہ وہ لوگ ہیں جواقتدار کے پجاری ہیں اقتدار کی خاطر یہ لوگ جھوٹ کی سیاست کرکے جمہوری حکومت کاخاتمہ کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں مگرحکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔