چوہدری محمد سعید عوامی مسیحا تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا‘میرپور کے عوام نے جس جرت اور بہادری کے ساتھ چوہدری محمد سعید کی حمایت کی مثال نہیں ملتی ‘میرپور کے عوام چوہدری محمد سعید کی پشت پر کھڑے ہیں

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری ارسلان جٹ کی بات چیت

اتوار 12 مارچ 2017 16:11

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری ارسلان جٹ نے کہا ہے کہ چوہدری محمد سعید عوامی مسیحا تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گامیرپور کے عوام نے جس جرت اور بہادری کے ساتھ چوہدری محمد سعید کی حمایت کی مثال نہیں ملتی میرپور کے عوام چوہدری محمد سعید کی پشت پر کھڑے ہیں‘ چوہدری محمد سعید نے میرپور کی تعمیر وترقی کیلئے جو اقدمات اٹھائے اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے کارکنان کا جوش وخروش کسی سے کم نہیں چوہدری محمد سعید آزاد خطہ کے عوام کی خوشحالی و تعمیروترقی کیلئے اپنا ہر ممکن کردارادا کرینگے مسئلہ کشمیر سمیت آزاد خطہ کے عوام کی ترجمانی مسلم لیگ ن سے بہتر آج تک کوئی بھی نہیں کر سکا جس پر آزادکشمیر کے عوام انہیں بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیر میرپور وزیرحکومت چوہدری محمد سعید کی ولولہ انگیز قیادت میں انشاء اللہ بہت جلدمیرپور میں تعمیروترقی کا انقلاب برپا کر کے ہمیشہ کیلئے کرپشن اور اقرباپروری کی سیاست کرنے والو ں کو دفن کر دیں گے وزیر سپورٹ چوہدری محمد سعیدنے یہ واضع کردیا ہے کہ میرپور کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عوام کی پسندیدہ جماعت بن چکی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری ارسلان جٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے سیاسی حواری و مخالفین مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف ہو کر اچھل کود کی سیاست کو اپنی ترجیح بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام قائدین سیاست میں عوامی خدمت کا شعور رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ عوام ہی اقتدار کا سرچشمہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج مسلم لیگ ن کی اخلاقی اور عوامی سیاست کے باعث آزاد خطہ کے عوام مسلم لیگ ن کو اپنی تمام طرح خواہشات کا ذریعہ سمجھتے ہیںپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری ارسلان جٹ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے اپنا ہر ممکن اور جاندار کردار ادا کرتی رہے گی ہمارا مقصد آزاد خطے کی عوام کی فلاح وبہبود اور ان کی خوشحالی میں مضمر ہے مسلم لیگ ن کے قائدین نے جماعت کی مضبوطی اور آزادکشمیر کے ریاستی تشخص کے استحکام کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ ایک سنہری مثال ہے ۔

متعلقہ عنوان :