لنڈی کوتل ‘ پی پی پی کا ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات کی عدم دسیتابی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

اتوار 12 مارچ 2017 15:51

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی لنڈی کوتل کے زیر اہتمام ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ‘مظاہرے کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی خیبر ایجنسی کے صدر حضرت ولی آفریدی کر رہے تھے‘ مظاہرین نے ہسپتال چوک سے لیکر لنڈیکوتل پریس کلب تک احتجاجی مارچ کرتے ہوئے محکمہ صحت حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حضرت ولی آفریدی نے کہا کہ لنڈیکوتل ہسپتال میں سہولیات کے عدم دستیابی کے باعث مقامی مریض شدید مشکلات کے ساتھ ساتھ ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ انہوں نئیے کہاکہ ہسپتال کی نجکاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اورہسپتال کی نجکاری غریب عوام کی معاشی قتل ہے ااور ان کے خلاف ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے ،مقررین نے کہا ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گائنا کالوجسٹ نہ ہونے اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے اکثر مریضوں کو پشاور ہسپتال منتقل کیا جاتا ہے جوباعث افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل ہسپتال کے گائناکالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر کو لنڈی کوتل کے بجائے جمرود ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتی آرہی ہے جس پر محکمہ صحت فاٹا خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہاہے جو ان کی غفلت کی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ مظاہرے نے گورنر خیبر پختون خواہ اور پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی سے ہسپتال کے حالت پر ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔