کرم ایجنسی ،بوڑکی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا

اتوار 12 مارچ 2017 15:31

کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پہاڑی علاقے میں بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی ۔یاسر حسین نامی مقامی ڈرائیور ٹریکٹر کے ذریعے پہاڑ سے پتھر لا رہا تھا کہ ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ۔دھماکے میں ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :