مری کے شہریوں کا وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی سے گیس پریشر میں کمی کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 12 مارچ 2017 14:52

مری ۔ 12مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2017ء) مری کے شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی سے گیس پریشر میں کمی کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مری میں ایک طرف شدید برف باری اور سردی کی لہر جاری ہے تو دوسری طرف ہفتہ کے روز شہر کے بعض علاقوں میں اچانک سوئی گیس کی سپلائی معطل ہو گئی جبکہ شہر میں گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہو گیا شہریوں نے محکمہ سوئی گیس خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی اچانک بندش اور پریشر میں کمی کو سوئی نادرن گیس کمپنی کے محکمہ کے مقامی افسران کی غفلت قرار د یا اوروفاقی وزیر پٹرولیم و گیس شاہد خاقان عباسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت جب مری میں گزشتہ چند روز سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور سردی کی شدت میں بھی ذیادہ اضافہ ہو گیا ہے دریں اثناء ہوٹل ایسوسی ایشن اور شہریوں نے وفاقی وزیر پٹرولیم و سوئی گیس شاہد خاقان عباسی سے فور ی نوٹس لینے اور شہریوں کی مشکلات دور کرنے اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔