خیبرپختونخوا پولیس دنیا کے لئے ایک مثال ہے،آئی جی ناصر خان درانی

تنگی حملے میں جوانوں نے ثابت کیا کہ دشمن سے کیسے لڑنا ہے‘ پاک فوج کی مدد سے امن و امان کی بحالی میں مدد ملی‘ آپریشن ضرب عضب میں فوج نے بڑی قربانیاں دیں،آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی کا پولیس دربار سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 14:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) آئی جی خیبرپختونخوا ناصر خان درانی نے کہا ہے کہ آج خیبرپختونخوا پولیس دنیا کے لئے ایک مثال ہے‘ تنگی حملے میں جوانوں نے ثابت کیا کہ دشمن سے کیسے لڑنا ہے‘ پاک فوج کی مدد سے امن و امان کی بحالی میں مدد ملی‘ آپریشن ضرب عضب میں فوج نے بڑی قربانیاں دیں۔ اتوار کو پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے کے بہادر جوانوں کی سربراہی کرنا فخر ہے۔

(جاری ہے)

آج کے پی کے پولیس دنیا کے لئے ا یک مثال ہے فورسز کی قربانیوں کی بدولت آج پرامن دن دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنگی حملے میں جوانوں نے ثابت کیا کہ دشمن سے کیسے لڑنا ہے۔ پاک فوج کی مدد سے امن و امان کی بحالی میں مدد ملی آپریشن ضرب عضب میں فوج نے بڑی قربانیاں دیں۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ ناصر درانی نے کہا کہ آپریشن کے دوران دہشت گرد فرار ہو کر کے پی کے میں داخل ہوئے۔ صوبے میں داخل ہونے والے 1192 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزا دلوائی۔ (ن غ)