قومی معاملات پر ہمیشہ بولتا رہوں گا،پاکستان ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے، جاوید ہاشمی

سیاستدانوں کو ملک کی سلامتی او ر ترقی،عوام کی خوشحالی کیلئے اہم فیصلے کرنے ہونگے، خصوصی گفتگو

اتوار 12 مارچ 2017 14:52

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر ہمیشہ بولتا رہوں گا۔ پاکستان ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے ،سیاستدانوں کو ملک کی سلامتی او ر ترقی،عوام کی خوشحالی کیلئے اہم فیصلے کرنے ہونگے۔سی پیک گیم چینجرہے،ملک دشمن قوتوں کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا،دہشت گردوں کیخلاف پوری قوم متحد ہے ،آپریشن ردالفساد ملک سے شرپسندوں کا قلع قمع کرے گا۔

این اے 149سے الیکشن میں ضرورحصہ لوں گا۔

(جاری ہے)

اپنی رہائشگاہ پر آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شاندارکامیابیاں ملیں،آپریشن ردالفساد بھی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں قومیتوں کی بنیاد پرسیاست سے گریز کریں،پاکستان سب کا ہے ،پختون،پنجابی،سرائیکی،سندھی،بلوچی کی کوئی تفریق نہیں ہے۔سب محب وطن اور آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔پاکستان سب کا ملک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا مگر ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :