اسد بشیر خٹک نے وینا ملک کا دل جیتنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لے لیا

انشا اللہ تمام معاملات جلد حل ہوجائیں گے، مجھے اللہ پر پورا یقین ہے‘ اسد خٹک

اتوار 12 مارچ 2017 14:41

اسد بشیر خٹک نے وینا ملک کا دل جیتنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) اسد بشیر خٹک نے وینا ملک کا دل جیتنے کے لئے ٹوئٹر کا سہارا لے لیا ۔اداکارہ وینا ملک نے عدالت کے ذریعے اپنے شوہر سے خلع لے لی ہے مگر اسد خٹک اب بھی پرامید ہیں کہ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں گے اور وینا ملک اپنا فیصلہ واپس لے لیں گی۔

(جاری ہے)

اسد بشیر خٹک نے وینا ملک سے متعلق جذبات کا اظہار کرنے کے لیے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارا لیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ انشا اللہ تمام معاملات جلد حل ہوجائیں گے۔ مجھے اللہ پر پورا یقین ہے۔یاد رہے کہ جامعہ بنوریہ کے مفتی نے بھی وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان معاملات کے سلجھائو کیلئے انہیں جمعرات کے روز اپنے پاس بلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :