16 اپریل کے بعد دیکھتے ہیں ڈچ طیارے کیسے ترکی میں اترتے ہیں،رجیب طیب ایردوان

ہالینڈ جو مرضی کرلے ترک تارکین وطن ریفرنڈم میں ووٹوں کے ذریعے اس کی چالوں کو ناکام بنا دینگے،ترک صدرکا تقریب سے خطاب

اتوار 12 مارچ 2017 14:21

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے طیارے کو ہالینڈ کی جانب سے لینڈنگ کی اجازت نہ دیئے جانے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہالینڈ جو مرضی کر لے ترک تارکین وطن 16اپریل کو ریفرنڈم میں اپنے ووٹوں کے ذریعے اس کی چالوں کو ناکام بنا دینگے۔

(جاری ہے)

استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر اردوان نے ہالینڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حسب منشاء دباؤ ڈالیں دہشت گردوں کی اپنے ملک میں پشت پناہی کریں یہ آپ لوگوں کے سر پر مصیبت وبلا بن کر ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم 16اپریل کے بعد آپ لوگوں کیخلاف عملدرآمد کو شروع کردیں گے۔ دیکھتے ہیں اس کے بعد ہالینڈ کے طیارے ترکی میں کیسے لینڈنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں سفارتکاری کی بات کررہا ہوں میرا اشارہ سیاحوں کی جانب نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہالینڈ والے سیاست سے آگاہ ہیں نہ ہی عالمی سفارتکاری سے ، یہ بزدل بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے ہالینڈ کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ نازیوں کے بچے کچھے کارندے ہیںاور فاشسٹ ہیں۔

متعلقہ عنوان :