دوسری ایل پی جی کانفرنس (کل )لاہور میں منعقد ہو گی

اتوار 12 مارچ 2017 14:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) دوسری ایل پی جی کانفرنس کل ( منگل) کو لاہور میں منعقد ہو گی جس کی سربراہی وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کریں گے۔ کانفرنس میں ملک بھر سے تیل وگیس کے کاروبار سے منسلک تمام کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ کانفرنس میںناقص ایل پی جی سلنڈرز کی فروخت پر بھی بات چیت ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے منتظمین کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل، اوجی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاک عرب ریفائنری ، سوئی نادرن گیس کمپنی، ہنگری کی کمپنی مول اور ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان سمیت دیگر کمپنیوںکے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے ۔کانفرنس میںسوئی ناردرن گیس کمپنی کیحکام ایل پی جی ائیرمکس منصوبے سے متعلق شرکا ء کو آگاہی فراہم کریں گے جبکہ ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کا ادارہ معیاری اور غیر معیاری سلنڈرزکے درمیان فرق کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر پر پریزنٹیشن پیش کرے گا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسو سی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر شرکا ء کو ایل پی جی کی درآمدات اور پیداوار کے علاوہ ملک میں ناقص معیار کے سلنڈر بنانے والوں اور اس کی خریدو فروخت سے متعلق اگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :