دھیرکوٹ‘ مناسہ‘ مجاہد اول(مرحوم) کے دست راست نمبردارسردار کاظم خان سپرد خاک

نمبردار سردار کاظم خان کئی سال سے علیل تھے‘ ہفتہ کے روز ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں خالق حقیقی سے جاملے مرحوم کے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

اتوار 12 مارچ 2017 14:12

دھیرکوٹ‘کوہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء)مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان (مرحوم)کے دست راست نمبردار سردار کاظم خان انتقال کر گئے‘مرحوم کئی سال سے علیل تھے ہفتہ کے روز اچانک صحت زیادہ بگڑ جانے پر انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیق سے جاملی-کوہالہ مناسہ کی عظیم سیاسی اور سماجی شخصیت مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان (مرحوم)کے دست راست نمبردار سردار کاظم خان انتہائی مہمان نواز اور انتہائی شفیق انسان تھی-زندگی بھرلوگوں کی ویلفیئر کیلئے کوشاں رہی-مرحوم کا جسد خاک ہفتہ کی شام راولپنڈی سے ان کے آبائی گائوں کوہالہ مناسہ کے مقام پر لایا گیا-اتوار کو نماز جنازہ کے بعد مرحوم کوآبائی قبرستان مناسہ میں سپرد خاک کر دیاگیا-نمازہ جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی-مرحوم نے پسماندگان میں پانچ بیٹے اور بیوہ چھوڑے ہیں-