بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا‘ 11روز سے دیہاتی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا

اتوار 12 مارچ 2017 13:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) گزشتہ دنوں سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا موسم خوشگوار ہونے کے باعث دھوپ نکل گئی جبکہ 11روز سے دیہاتی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال نہ ہوسکا محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ 10روز سے آزادکشمیر اور مظفرآباد میں وقفے وقفے سے جاری بارش اور برفباری کے باعث موسم بہار میں شدید سردی شروع ہوگئی وہان دوسری جانب مظفرآبادکے دیہاتی علاقے کیل ، شاردہ ،، لیپہ ، وادی نیلم اور دیگر علاقوں کو جانے والی رابطہ سڑکیں بن د ہوگئی ساڑھے چا ر لاکھ آبادی پر مشتعمل خاندان معصور ہوکر رہ گئے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :