کوٹلی‘بدوں اجازت مکان کرایہ پر دینے والے مالک کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقد مہ درج

اتوار 12 مارچ 2017 13:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) بدوں اجازت مکان کرایہ پر دینے والے مالک کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقد مہ درج جبکہ تھانہ پولیس کوٹلی نے چیکنگ پڑتال NAPتین افغان مشتبہ باشندے گرفتار کر کے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پولیس کوٹلی راجہ محمد الیاس نے ہمراہ اے ایس آئی مہتاب اسلم ،تفتیشی آفیسر خلیل چوہدری ڈی ایف سی ابرار مرزا نے معہ نفری رولی گلی میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے تین افغان باشندوں خدائے داد،ولی خان اور انواری خان کو کوٹلی میں رہائش کی نسبت کوئی اجازت نامہ ثبوت کے طور پر نہ پیش کرنے پر گرفتار کر کے تینوں ملزمان کے خلاف 7/14فارن ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے تھانے بند کر کے کاروائی شروع کر دی جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران پولیس تھانہ کوٹلی نے رولی کراس کے مقام پر بلڈنگ میں بدوں رجسٹریشن پولیس اسٹیشن غیر ریاستی شخص ایوب شاہ ساکن مہمند ایجنسی کو کرایہ پر دینے پر بلڈنگ مالک محمد رفیق ولد شان ساکن دھمول کے خلاف 13کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی-

متعلقہ عنوان :