طاغوتی طاقتیں عالم اسلام کو طرح کے نامساعد حالات سے دوچار کررہی ہیں،مولانا حافظ حمداللہ

ان حالات میں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دینے چاہئیں جمعیت علماء اسلام( ف) پاکستان کے سینٹرمولانا حافظ حمداللہ کاکانفرنس

اتوار 12 مارچ 2017 13:02

نورپورتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام( ف) پاکستان کے سینٹرمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ طاغوتی طاقتیں عالم اسلام کو طرح طرح کے نامساعد حالات سے دوچار کررہی ہیں، ان حالات میں امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسلام دشمن طاقتوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دینے چاہئیں۔ وہ جامعہ اسلامیہ مسجد انوار مصطفے نورپورتھل میں نظام مصطفے کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ ایک گہری سازش کے تحت مسلمان کو مسلمان کے ساتھ لڑایا جارہا ہے جس سے امت مسلمہ کا نقصان ہو رہا ہے۔اسلام انصاف اور امن کا دین ہے اوراسلامی اخوت وبھائی چارے کا درس ہمیں حضرت محمد مصطفے کی سیرت طیبہ سے ملتاہے۔ مولانا حافظ حمد اللہ نے سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں کی توہین کی پرزور مذمت کرتے ہوئے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہااس کے تدارک کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ آئے روز مسلمانوں کی دل آزاریک کی جارہی ہے مسلمان پیغمبر کی توہین ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی کے سینٹر نے کہا کہ ہمیں وطن عزیز پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے من حیث القوم اپنا کردار ادا کرنا چاہئیے۔ کانفرنس سے علامہ عطاء اللہ بندیالوی اور مولانا عبدالرزاق نے بھی خطاب کیا۔اخر پر ملک وملت اور عالم اسلام کی تعمیروترقی اور امن و خوشحالی کے لئے دعا بھی مانگی گئی۔

متعلقہ عنوان :