چین میں برفانی طوفان اور شدید بارشوں کا امکان

گان سو ، ننگ زیا ، شانزی ، جیلن اور ہیلانگ جیانگ میں 10سینٹی میٹر برفباری ہو سکتی ہے جنوبی اور مشرقی چین کے بعض علاقوں میں سرد ہوائوں کے ساتھ اولے پڑنے کا بھی امکان

اتوار 12 مارچ 2017 12:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں برفانی طوفان کی پیشنگوئی کرتے ہوئے زرد الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ برفانی طوفان کے باعث گان سو ، ننگ زیا ، شانزی ، جیلن اور ہیلانگ جیانگ کے علاقوں میں 10سینٹی میٹر تک برفباری ہو سکتی ہے جبکہ کنگہائی ، گان سو ، ننگ زیا اور تبت کے خود مختار علاقے کیلئے بھی برفانی طوفان کی پیشنگوئی کرتے ہوئے بلیو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جنوبی اور مشرقی چین کے بعض علاقوں میں سرد ہوائیں چلیں گی جن کے ساتھ اولے پڑنے کا بھی امکان ہے جس سے جنوبی علاقوں صوبہ جیانگ زی میں درجہ حرارت دس ڈگری کم ہو سکتا ہے ، ہیبی ، ہونان ، جیانگ زی اور انہوئی میں موسلاد ھار بارش کا امکان ہے ، ان علاقوں میں شدید برفباری اور طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں ، چین میں موسم سے متعلق چار درجے کا وارننگ سسٹم جاری کر دیا جاتا ہے ، ان میں شدید ترین ریڈ الرٹ ، شدید اورنج الرٹ ، کم درجے کا زرد الرٹ اور کم ترین درجے کا بلیو الرٹ ہے ۔

متعلقہ عنوان :