ٹرمپ کی موجودگی کے دوران وائٹ ہاؤس سے مشتبہ شخص گرفتار

مشکوک اور غیر متعلقہ شخص اپنی کمر پر بیگ اٹھائے وائٹ ہاؤس کی گیلری میں داخل ہوا

اتوار 12 مارچ 2017 12:21

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2017ء) امریکی ذرائع ابلاغ نے مطابق گذشتہ روز پولیس نے وائٹ ہاؤس سے ایک مشکوک شخص کو اس وقت حراست میں لیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اپنے دفتر میں موجود تھے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایک مشتبہ شخص کووائٹ ہاؤس میں داخلے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایک مشکوک اور غیر متعلقہ شخص اپنی کمر پر بیگ اٹھائے وائٹ ہاؤس کی گیلری میں داخل ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود خفیہ پولیس نے اس شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دفتر میں موجود تھے۔خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس کے گرد لگائی گئی حفاظتی دیوار کو سیکیورٹی کے حوالے سے غیر محفوظ قرار دیا جاتا ہے۔ ماضی میں بھی اس دیوار کو پھلانگ کر لوگ اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ ستمبر 2014ء کو ایک مخبوط الحواس سابق فوجی اہلکار چاقو لہراتا ہوا وائیٹ ہاؤس کے اندر پھلانگنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :