نامور شاعر گل جہاں کی کتاب ’’لاوجود‘‘ کی تقریب پذیرائی

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

فیصل آباد۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)فیصل آباد آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نامور شاعر گل جہاں کی کتاب ’’لاوجود‘‘ کی تقریب پذیرائی نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر طارق ہاشمی نے کی جبکہ منیر جعفری،نصرت عارفین،عبدالقیوم،مظہر مشتاق اور منیر خاور نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں منصور سحر،حیدر علی حیدر،امیر مختار،نسیم خاں،عابد جمیل عابد،شاہد علی شاہد،قمر عباس اور دیگر شعراء بھی موجود تھے جنہوں نے گل جہاں کی کتاب پر اظہار خیال کیا۔محبوب سرحد،حافظ حسن منیر،فاروق انصاری،سلمان اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر طارق جاوید بھی تقریب میں شریک تھے۔