دنیا میں خوراک کی کمی اور قحط کی وجہ سے 20 ملین انسانی زندگیوں کو خطرا لاحق ہے،اقوام متحدہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیا میں خوراک کی کمی اور قحط کی وجہ سے 20 ملین انسانوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ہیومینیٹیرین چیف اسٹیفن اوبرائن نے کہا ہے کہ یمن، صومالیہ، جنوبی سوڈان اور نائجیریا جیسے ممالک میں خوراک کی کمی اور قحط کے شدید مسائل ہیں جن کے باعث یہاں کے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں جس کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اس ضمن میں ’تباہی‘ سے بچنے کے لیے فوری اور اہم اقدامات کیے جائیں۔ اوبرائن کے مطابق اس بحران پر قابو پانے کی خاطر اس سال جولائی تک 4.4 بلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ یونیسیف پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ رواں برس 1.4 ملین بچے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :