شامی دارالحکومت دمشق میں دٴْہرے بم دھماکوں سے 40 افراد ہلاک ، 120سے زائد زخمی ہو گئے

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

شامی دارالحکومت دمشق میں دٴْہرے بم دھماکوں سے 40 افراد ہلاک ، 120سے زائد ..
دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) شام کے دارالحکومت دمشق میں دٴْہرے بم دھماکوں سے کم ازکم 40 افراد ہلاک اور 120سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری کے مطابق پہلا دھماکا گزشتہ روز ہفتہ کو سڑک کنارے نصب ایک بم سے کیا گیا جبکہ دوسرا خود کش بم حملہ تھا۔ شامی حکام نے بھی اس تازہ کارروائی کے نتیجے میں 40 افراد کی ہلاکت اور 120 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ثنا کے مطابق دونوں بم باب الصغیر کے قبرستان کے قریب نصب تھے جن کے پھٹنے کی وجہ سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :