ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کا امکان

یورپی یونین نے شمولیت کے تناظر میں فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں کمی کرنا شروع کر دی

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:51

ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کا امکان
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) یورپی یونین نے ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے تناظر میں فراہم کی جانے والی مالی معاونت میں کمی کرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یورپی کمشنر یوہانس ہان نے بتایا کہ ایسے تمام منصوبوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جن سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے تھے۔ خیال رہے کہ یورپی یونین نے سن 2014ء سے 2020ء تک ترکی کو ساڑھے چار ارب یورو مالی معاونت فراہم کرنا تھی جس میں سے اب تک 167 ملین یورو فراہم بھی کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :