چار سال کے دوران تمام فریقوںکی محنت سے معیشت میں بہتری ہوئی ہے ، اب عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے

وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 11 مارچ 2017 23:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار سے ہفتہ کو یہاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چئیرمین منیر کمال کی سربراہی میں ایک وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران تمام متعلقہ فریقوںکی محنت کے باعث معیشت میں بہتری ہوئی ہے جس کا اب عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وفد کو یقین دلایا کہ اصلاحات کا عمل جاری رہے گااور ریگولیٹری اور ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے مثبت تجاویز پر عمل درآمد پر غور کیا جائے گا۔وفد نے فنڈ تک زیادہ رسائی کے لئے حکومت سے تعاون پر گہری دلچسپی ظاہر کی۔وفد کے ارکان نے اقتصادی اور سلامتی کی صورتحال میں بہتری کو سراہا، انہوں نے کہا کہ اب ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری خزانہ طارق باجوہ، سیکرٹری ای اے ڈی طارق محمود پاشا اور ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفرالحق حجازی اور وزارت خزانہ اور ایس ای سی پی کے سینئر افیسرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :