پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کے دروازے کھل گئے ہیں، عمران خالد بٹ

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:53

پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کے دروازے ..
گوجرانوالہ۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) پی ایس ایل کی کامیابی سے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی کے دروازے کھل گئے ہیں صحت مندتندرست نوجوان ملک وقوم کا اثاثہ ہیں بری صحبت میں بیٹھنے والے بے راہ روی کا شکارہوجاتے ہیں‘ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوںکی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے‘ حکومت پنجاب نے پی ایس ایل کا فائنل لاہورمیں کرواکرعوام کے دل جیت لئے ہیں ‘ یہ اس امرکا بھی غمازہے کہ بہادرپاکستانی قوم کسی صورت بھی امن کے دشمنوں سے ڈرنے والی نہیں۔

ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹری اینڈکامرس عمران خالد بٹ،ڈپٹی میئرسلمان خالد پومی بٹ نے مسٹرجونیئر اور مسٹرگوجرانوالہ کے سلسلہ میں باڈی بلڈنگ مقابلہ کے دوران جیتنے والوں میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت عوامی امنگوں کی ترجمانی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے اس سے ملک میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی اورفروغ کے دروازے کھل گئے ہیں اورکھیلوں کی بحالی کے ساتھ سرمانہ کاربھی دوبارہ سے پاکستان کا رخ کریں گے اورملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کھلاڑی اپنا بھرپورکرداراداکریں گی:۔ اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں میں نقدپچاس ہزارروپے،موٹرسائیکل اورشیلڈبھی تقسیم کی۔

متعلقہ عنوان :