منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،24بوتلیں ولائتی شراب اورچرس برآمد

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:53

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،24بوتلیں ولائتی شراب اورچرس برآمد
ملتان۔11 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران گذشتہ روز ڈی ایس پی سرکل حرم گیٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بوہڑ گیٹ رحمت ایس آئی نے پولیس ٹیم مشتمل اے ایس آئی مقبول احمد، کنسٹیبلان فہیم، بشیر، نور ہمراہ ڈرائیور سرکاری گاڑی عبدالستار تشکیل دے کر مخبر کی اطلاع پرپل شوالہ ریڈ کیا جہاں پر ملزم منیر احمد سے 24 عدد چھوٹی بوتل شراب ولائتی برآمد کر لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کپ نے ٹیم مشتمل اے ایس آئی لیاقت حسین، کنسٹیبلان اسلم، منور خان، غلام عباس ہمراہ ڈرائیور سرکاری گاڑی ریڈنگ پارٹی مخبر کی اطلاع پر تشکیل دے کر دیوان خانہ چوک ریڈ کیا جہاں سے ملزم محمد معظم سے 24 عدد بوتل شراب ولائتی برآمد کیں اور ملزم شعبان سے 1250 گرام چرس برآمد کر لیں۔

متعلقہ عنوان :