حکومت اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے باخبر ہے، امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف
ہفتہ 11 مارچ 2017 22:53
(جاری ہے)
پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورتحال سے نمبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے موجودہ دور حکومت میں سیالکوٹ میں خاطر خواہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں بالخصوص شعبہ تعلیم پر خاص توجہ دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج اور گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے قیام کے بعد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل ، بحریہ یونیورسٹی اور ایگری کلچرل یونیورسٹیوں کے کیمپسسز کا بھی جلد اجراء کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میںاعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کے قیام کا مقصد شہر اقبال کی مردم خیز مٹی وطن عزیز کیلئے اقبال اور قائد جیسے سپوت پیدا کرنا ہے جن پر پوری قوم فخر کرسکے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ درسگاہیں ناصرف علاقہ بلکہ قوم کی تقدیر بدل دیں گی ۔ سیالکوٹ لاہور موٹر وے پر کام کا آغاز ہوچکا ہے اور ڈیڑھ سال کے مختصر عرصہ میں مکمل کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلع کچہری میں صبح8بجے سے دووپہر 4بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاکہ سائلین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ خواجہ محمد آصف نے کہاکہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنا کرہی جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیاست پر لوگوں کو اختلاف بھی ہوسکتا ہے لیکن مجھے اپنی سیاسی وفاداری پر ناز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ فوجی عدالتوں بنانا اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ ہمارے ملکی حالات بہتر نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں کسی کو نہیں پتہ ان کا تعلق کس مذہب سے ہے جن کو یہ تمیز نہیں کہ وہ سکولوں، عبادت گاہوں اور پبلک مقامات پر نہتے اور بے گناہ شہریوں کو بے دردی سے نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کو دہشت گردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کیلئے ہمیں اجتماعی سوچ پیدا کرنا ہوگی اور اپنی ذاتی اور گروہی اختلافات کو بالا طاق رکھنا ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.