پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:42

پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے، دشمن کے عزائم ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کے سیکیورٹی میکنزم پر بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سی پیک کے خلاف دشمن کے ایجنڈے سے بخوبی آگاہ ہے اور دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہے۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ چین کی طرف سے اس منصوبے کو کامیاب بنانے میں فراہم کردہ تعاون اور معاونت کو پاکستان انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف نے ڈویژن کی تیاری اور انتظامات کی تعریف کی۔ اس سے قبل آرمی چیف جب وہاں پہنچے تو جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل عابد رفیق نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیف آف جنرل سٹاف لیفٹینٹ جنرل بلال اکبر بھی موجود تھے۔