ترک شہری نے مسلمانوں کیلئے فیس بک کے متبادل کے طور پر مسلم فیس نامی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ متعارف کروا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مارچ 2017 21:47

ترک شہری نے مسلمانوں کیلئے فیس بک کے متبادل کے طور پر مسلم فیس نامی ..
انقرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11مارچ2017ء) ترک شہری نے مسلمانوں کیلئے فیس بک کے متبادل کے طور پر مسلم فیس نامی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے کے دوران سماجی رابطوں کیلئے دنیا کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک پر مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز اور گستاخانہ مواد شائع کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس تمام صورتحال نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو نا صرف شدید تشویش بلکہ غصے کا شکار بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم سماجی رابطوں کیلئے فیس بک کا متبادل نہ ہونے کے باعث مسلمان صارفین اس کا استعمال ترک کرنے سے گریزاں ہیں۔ اس تمام صورتحال میں ترکی کے ایک شہری شعیب فدی کی جانب سے خصوصی طور پر مسلمانوں کیلئے ایک نئی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ متعارف کروائی گئی ہے۔ مسلم فیس نامی اس ویب سائٹ پر کئی شاندار فیچرز موجود ہیں جن میں اپنی قریبی ترین مسجد کی تلاش، نوکری کی تلاش، بیوی کی تلاش اور دیگر نمایاں ہیں۔ یہ ویب سائٹ اب تک 6 لاکھ سے زائد صارفین بنانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :