جاوید لطیف کے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ ،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام لبر ٹی چوک میں احتجاجی مظاہر ہ

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکمران جماعت کے خلاف نعرے درج تھے

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:20

جاوید لطیف کے خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ ،سول سوسائٹی کے زیر اہتمام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) سول سوسائٹی کے زیر اہتمام لبر ٹی چوک میں مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کا خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کے خلاف ڈاکٹر زرقا ء تیمور اور درشہوار کی قیادت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکمران جماعت کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے جاوید لطیف کی نازیباگفتگو، خواتین کے حقوق کی بحالی ، قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہر ین سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر زرقا ء تیمور اور درشہوار نے کہاکہ خواتین کے حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ جاوید لطیف نے خواتین کے حوالے سے نازیبا گفتگو کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اور یہ شرمناک واقعہ خواتین کے عالمی دن کے اگلے روز پیش آیااس سے دنیا کو کیا پیغام دیا گیا ہی ہمارا مطالبہ ہے کہ جاوید لطیف کی پارلیمینٹ کی رکنیت فوری معطل کی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی پارلیمنٹ کا رکن خواتین کے خلاف نازیبا گفتگو نہ کرسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر عوامی منتخب نمائندے ایوانوں میں بیٹھ کر خواتنین کے بارے میں بیہودہ گفتگو کریں گے تو معاشرے پر اس کا منفی اثر پڑے گا، اس سے پہلے خواجہ آصف نے ڈاکٹر شیر ی مزاری رکن قومی اسمبلی کے بارے میں پارلیمنٹ میں نا زیبا الفاظ استعمال کیے تھے اور اب یہ سلسلہ روکنے کی بجائے مزید بڑھ رہا جو کہ انتہائی شرمناک ہے،جاوید لطیف کی نازیبا گفتگو سے پوری قوم کے سر شرم سے گر گئے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف نے اپنے اراکین کی کوئی تربیت کی اور نہ ہی وہ مائوں اور بہنوں کی عزت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خواتین پر تشدداور انہیں جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں خطرنا ک حد تک اضافہ لمحہ فکریہ ہے عورت ماں، بیٹی ، بیوی، بہو اور بہن ہے اور اس کی عزت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور اسلام بھی عورت کو تحفظ اورحقوق کی تعلیم دیتا ہے، خواتین کے حقو ق کے لیے قانون تو موجود ہے مگر ان پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے عورتوں پر ظلم کرنے والوں کو سز ا نہیں ملتی ، معاشرے میں خواتین بے پناہ مسائل کا شکار ہے ہمیں اس کے خلاف اپنی آواز بلند کر نا ہوگی اور خواتین کو حقو ق دینے کے لیے مل کر ہر فور م پر آواز اٹھا نا ہوگی۔

مظاہرے میںرکن صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،فاطمہ عثمان، سعدیہ کلثوم ، عظمٰی کاردار ، انیلہ ریاض، فرزانہ ، رانا اختر حسین، عمران بٹ ، میاں طارق سمیت کثیر تعداد میں مظاہرین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :