اپنی آنیوالی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دیں گے‘ فوجی عدالتوں سے مذہب اور کوئی مکتبہ فکرٹارگٹ نہیں ہوگا، ایک سیاسی جماعت نے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرکے اچھا نہیں کیا

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:20

اپنی آنیوالی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دیں گے‘ فوجی عدالتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دیں گے، فوجی عدالتوں سے مذہب اور کوئی مکتبہ فکرٹارگٹ نہیں ہوگا، ایک سیاسی جماعت نے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرکے اچھا نہیں کیا۔ جامعہ نعیمیہ میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریاست کی فوج ریاست اور شہریوں کے دفاع کے لیے ہوتی ہے اورہماری فوج آئین کے تحت کام کررہی اور ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔

جوظالم ہمارے بچوں کو قتل کردیتے ہیںان سے کوئی سمجھوتہ اور کوئی نرم رویہ نہیں رکھا جاسکتا۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے ایوب خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا ، وہ جمہوریت پسند ہیں اور آئین اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا یہ نہیں کہاجاسکتا کہ فوجی عدالتیں جمہوریت کی نفی ہیں، یہ عدالتیںدہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے وقت کی ضرورت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم اپنے پیارے نبی ؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے جامعہ نعیمیہ کے مہتمم علامہ راغب نعیمی سے کہا کہ تمام انبیاء اور آسمانی کتابوں کی توہین پر سزا کے بین الاقوامی قانون کے لیے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے اور وہ اس سلسلے میں ماہرین کا مکمل تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :