ای او بی آئی کے پنشنرزرل گئے، تین ماہ کی پنشن سے محروم

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:20

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) ای،او،بی،آئی کے پنشنررل گئے، تین ماہ کی پنشن سے محروم ہوگئے ، ایک بینک سے دوسری بینک اکائونٹ ٹرانسفر ہونے کے باعث مسائل پیدا ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق ای۔ او ۔ بی ۔

(جاری ہے)

آئی ، اولڈ ایج بینیفٹس شکارپور کے پینشنرجن کو پہلے نیشنل بینک ہاتھیدر سے پینشن ملا کرتی تھی مگر انتظامیہ کی جانب سے الفلاح بینک سے معائدہ کیاگیا جس کے باعث ہزاروں پینشنروں کسی کی تین ماہ کسی کودو ماہ اور کسی کو ایک ماہ کی پینشن سے ہاتھ دونا پڑے جبکہ پینشنر نیشنل بینک اور الفلاح بینک شکارپور کے چکر کاٹتے رہے مگر کوئی حل نہ نکل سکا ، نیشنل بینک والے کہتے ہیں کہ حکومت نے الفلاح بینک سے معائدہ کرکے اکائونٹ ان کو شفٹ کردیے ہیں ہمارے پاس آپ کی رقم نہیں آرہی جبکہ افلاح والوں کا کہنا ہے کہ ہم نے کریڈٹ کارڈ بنا کردیے ہیں اور جنوری 2017 سے ہم نے پینشن دینے کا آغاز کردیا ہے جبکہ اکتوبر ، نومبراور ڈسمبر کی پینشن غائب ہے مگر اس پینشن نہ ملنے کے باعث غریب مزدور اپنے راشن پانی کے لیے مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں انہو ںنے مطالبا کیا ہے کہ ہماری بقایا پینشن فوری طور پر ہمیں ادا کی جائے تاکہ ان کی مالی پریشانی ختم ہوسکے۔