معیاری تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق اور پاکستان کی ترقی کے لئے نا گزیر ہے، رضا ہارون

حکومت قومی مفاد میں بچوں کی تعلیم سے متعلق قوانین اور اسمبلی کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائی․ سیکرٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:13

معیاری تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق اور پاکستان کی ترقی کے لئے نا گزیر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2017ء) معیاری تعلیم ہر پاکستانی بچے کا حق اور پاکستان کی ترقی کے لئے نا گزیر ہے لیکن اس وقت ملک میں لاکھوں بچے تعلیم کے حصول کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں․ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل پاک سر زمین پارٹی رضا ہارون نے پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا․ انہوں نے کہا کہ غربت کا شکار لاکھوں بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں، حکومت قومی مفاد میں بچوں کی تعلیم سے متعلق قوانین اور اسمبلی کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے تاکہ ہماری آئندہ آنے والی نسلیں دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ترقی یافتہ اقوام کا مقابلہ کر سکیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر کے ایک کارآمد شہری بن سکیں․ انہوں نے مزید کہا کہ سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کا مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سیاست میں آگے لا کر تعلیم یافتہ طبقے کی مدد سے قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرنا ہی․ آئندہ الیکشن کے بعد پاک سر زمین پارٹی تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کو سب سے زیادہ ترجیح دے گی۔